گڈو تھرمل پاور سٹیشن سے ملتان جانے والی ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانس میشن لائن کے مزید کھمبوں کی تاریں گھروں پر گر گئی

گڈو میں بجلی کے کھمبے گرنا معمول بن گیا ہے،،جس سے کوئی بھی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے،،نواحی علاقے میں گڈو تھرمل پاور سٹیشن سے ملتانرحیم یارخان اور دیگرعلاقوں کو جانے والی ایک سو بتیس کے وی کے مزید دو کھمبوں کی تاریں گھروں کی چھتوں اور درختوں پر گر گئیںجن کے اٹھانے کےلیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،علاقے میں آٹھ ماہ پہلے ایک سو بتیس کےوی کے تین کھمبوں کی گرنےوالی تاروں کو بھی اٹھانے کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،،جس سے اہل علاقہ پریشانی کاشکار ہیں،،حکام کی روایتی سستی کی وجہ سے پنجاب کے کئی اضلاع میں گزشتہ آٹھ ماہ سے اس ٹرانس میشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہمی معطل ہے،،جس سے محکمہ کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہاہے،،