پشاور میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز ملازمین نے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔

پشاورمیں واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسزملازمین نے اوورٹائم کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے انہیں اوور ٹائم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ حکام صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں۔ اوور ٹائم کی ادئیگی کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں گئے۔ انکا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پہلے مرحلے میں تین روزہ احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں عیدالاضحی کے موقع پر کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔