پی سی بی نے پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز کےلیےرابطہ نہ کرنےکافیصلہ کرلیا
بھارت کے رویے نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھی پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز سےمتعلق آئی سی سی کو بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کردیا ہے،،پی سی بی ذرائع کے مطابق اب فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہاتھ میں ہے،،بی سی سی آئی نے سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کررکھا ہے،جس کی ابھی تک اجازت نہیں ملی،،پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ستمبرمیں دبئی میں سیریز کھیلنے کی پیش کش کی تھی،اس سے قبل مینز سیریز میں بھی بھارت اسی قسم کا رویہ اپنا چکا ہے،