ورلڈ جونیئرسکوائش چیمپئن شپ کی فاتح قومی ٹیم پولینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی،

پولینڈ میں ورلڈ جونیئرسکوائش چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم کااستقبال نور خان ایئربیس پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر
مارشل سہیل امان نےکیا،،اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے،،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاک فضائیہ کے سربراہ کاکہناتھا،،کہ جيت نے ٹيم کے حوصلے بلند کرد يئے ہيں،،قوم بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے،،پاکستان نے جونئیرسکواش چیمپئین شپ کا ٹائٹل آٹھ سال بعد جيتا ہے،،ٹيم مينجرقمر زمان نے جيت کو مشترکہ کاوشوں کا نتيجہ قرارديتے ہوئے کہا،،کہ تمام کھلاڑی بہت اچھا کھيلے،،جیت سنگ میل ثابت ہوگی،،عباس شوکت،،اسرار احمد،، احسن ایاز اور مہران جاوید پر مشتمل ٹیم نے فائنل میں مصر کو دو ایک سے شکست دی تھی،،ان کاکہناتھا،،کہ ٹائٹل جیتنے کےلیے سخت محنت کی تھی،،ماضی کا دور واپس لانے کيلئے کوشاں ہيں،،پاکستان نے جونئیرسکواش ٹیم کا ٹائٹل چھٹی باراپنے نام کيا ہے،،