ایکسپو سنٹرلاہور میں دفاعی پیدوار کے حوالے سے جاری نمائش اختتام پذیر
لاہورایکسپو سینٹر میں پاک فوج اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے سیوڈیکس کے نام سےجاری رہنے والی دفاعی مصنوعات کی نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں شہریوں نے جہاں دفاعی مصنوعات کو حقیقی زندگی میں قریب سے دیکھا وہیں آرمی بینڈ کی دھنوں سے بھی محفوظ ہوئے،نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا تیار کردہ اسلحہ، دفاعی سازوسامان اور نجی کمپنیز کا تیارکردہ مصنوعات پیش کی گئیں، جن میں وائرلیس سیٹ اور جیمرز بھی رکھے گئے تھے، جنہیں شہریوں نے خوب سراہا، اختتامی تقریب سے صدر چیمبر آف کامرس ملک طاہر جاوید اور ڈائریکٹر ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن بریگیڈئر وحید ممتاز نے خطاب کیا، تین روز تک جاری رہنے والی نمائش میں پاک فوج اور دیگر نجی کمپنیز نے ڈھائی سو سے زائد سٹالز لگائے، شہریوں کا کہنا تھا کہ آج پتہ لگا کہ پاک فوج جدید ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے،