نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروےپولیس کےزیراہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا
بچےپاکستان کاسرمایہ ہیں،اگرہم اقوام عالم میں پاکستان کوسربلنددیکھناچاہتےہیں توہمیں انہیں اعلی تعلیم سےآراستہ کرناہوگا،ان خیالات کااظہارآئی جی نیشنل ہائی وےاینڈ موٹروے پولیس عامرذوالفقارنے الحمرہ آرٹس کونسل میں میرٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا،عامرذوالفقار نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے چھیانوے بچوں میں کیش انعامات اور ان کےوالدین میں تحائف تقسیم کئےآئی جی موٹروےپولیس کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی ہمیشہ کوشش کی،تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ملک کی خدمت کر سکیں۔ڈی آئی جی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم کاکہنا تھا کہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی پاکستان کو روشن مستقبل دے سکتی ہے،ملک کے نامورتعلیمی اداروں سےموٹروے پولیس کےافسران اور ملازمین کے بچوں کے لئے خصوصی تعلیمی پیکج کے معاہدے بھی کئےگئےہیں،تاکہ ملازمین کے بچے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں ،،حالیہ میٹرک کے امتحان میں لڑکیوں میں مناحل امین اور لڑکوں کی کیٹیگری میں احتشام علی ڈار نےسب سے زیادہ نمبر لے کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔