پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسان دوستی کا دن منایا جارہا ہے۔

Aug 19, 2018 | 09:39

اقوام متحدہ نے دوہزار آٹھ مین انسان دوستی کا عالی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سے یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ انسان دوستی کے عالمی دن پر زندگیاں بچانے کیلئے امدادی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ اس دن انسانی فلاح کیلئے اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ ہولناک واقعات کا شکار ہونے والے اپنا سب کچھ گنوادیتے ہیں۔ انسانی جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن ایسے لوگوں کو انکے پیروں پر کھڑا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ دہشتگردی کی لہر ہو یا دیگر سانحات، انسانیت سے محبت کرنے والے رضاکاروں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ انسانیت سے محبت کا جذبہ ہی انسان دوست رضا کاروں کو ہمیشہ تازہ دم رکھتا ہے۔ معاشرے میں امن اور محبت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے ہرفرد کو انسانیت کے جذبے کے تحت دوسروں کی مدد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں