عید قرباں میں دو روز باقی ہیں, مویشی منڈیوں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔

ہر سال کی طرح امسال بھی ملک کے تمام شہروں میں مویشی منڈیاں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ سج گئی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے لائے بکروں دنبوں، بچھڑوں،اونٹوں کوبہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھ رہا ہے لیکن مہنگائی کے باعث قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہری بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے پر نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ بیوپاری ہرسال جانوروں کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ دوسری طرف بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ وہ قربانی کے جانور دوسرے علاقوں سے فروخت کے لیے شہروں تک لاتے ہیں جس کیلئے انہیں کرایہ بھی دینا پڑتا ہے۔ ایسے میں قیمتیں کم کرنا ان کے لیے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں ہے۔