وزیراعظم عمران خان نے بیس رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

Aug 19, 2018 | 10:23


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ پیر کی صبح ایوان صدر میں عہدے کا حلف لے گی۔ ابتدائی طور پر کابینہ بیس اراکان پر مشتمل ہیں، جن میں پندرہ وفاقی وزراء جبکہ پانچ مشیر شامل ہونگے،شاہ محمود قریشی وزیرخارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے، پرویزخٹک وزیر دفاع جبکہ ‏شیخ رشید وزیر ریلوے ہوں گے، کپتان کی ٹیم میں خزانہ کی وزارت ‏اسدعمر کو دی جائے گی جبکہ شیریں مزاری انسانی حقوق کی وزارت سنبھالیں گی، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری وزیراطلاعات و نشریات ہونگے،شفقت محمود وزیرتعلیم کی وزارت سنبھالیں گے، غلام سرورخان وزیر پٹرولیم، فروغ نسیم وزیرقانون وانصاف کا قلمدان سنبھالیں گے، ‏نورالحق قادری وزیرمذہبی امور، ‏زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وزیر ہوں گی، ‏عامرمحمودکیانی وزیرصحت،طارق بشیر چیمہ وزیرسٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن ہوں گے، فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ کی وزارت سنبھالیں گی۔

مزیدخبریں