بھارتی ریاست کیرالہ میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

بھارتی ریاست کیرالا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، لینڈ سلائیڈنگ، مکانات گرنے اور سیلاب کے باعث ایک دن میں 106 افراد ہلاک ہو گئے،جس سے ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی،طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے درخت اکھڑ گئے اور سڑکیں بند ہو گئیں، بدترین سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افرا دنقل مکانی کر چکے ہیں،متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنےکے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق کیرالہ میں بارش کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا۔