شہباز شریف 2 کیسز میں بیان قلمبند کرانے کیلئے نیب میں 20 اگست کو طلب

Aug 19, 2018 | 10:44

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 20 اگست کو طلب کرلیا۔نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزیدخبریں