دنیا کو تنازعات کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے:-شیریں مزاری

Aug 19, 2018 | 11:51


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسان دوستی کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا تنازعات میں گھر ی ہو ئی ہے۔ آج ہمیں ان تنازعات کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ دنیا کو تنازعات کی وجوہات پر توجہ دینے کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔
ہمیں بے گھر لوگوں اور مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔ بے گھر افراد کو ہماری مدد اور احترام کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ دوسروں کی مدد کی خاطر زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

مزیدخبریں