پنجاب کی پگ سردار عثمان بزدار کے سر سجنے کو تیار

Aug 19, 2018 | 11:53


سردار عثمان بزدارپنجاب کے دور دراز علاقے تونسے سے پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور پہلی ہی باری میں صوبے کے سب سے بڑے عہدے کے لیے نامزد ہو گئے۔عثمان بزدار ڈی جی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں اور سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں،سردار عثمان بزدارنے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا۔ 27 ہزار 27 ووٹ لے کر آزاد امیدوار خواجہ محمد نظام المحمود کو شکست دی،اس سے قبل دو ہزار تیرہ میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سے شکست کھائی۔ 2018 میں عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا حصہ بن گئے۔عثمان بزدار 2002 سے 2008 تک مسلم لیگ ق کا حصہ رہے،وہ مشرف دور میں تونسہ کے تحصیل ناظم بھی رہے۔ انہوں نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کر رکھا ہے۔ عثمان بزدار کے والد بھی تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں