عثمان بزدار یا حمزہ شہباز: نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

Aug 19, 2018 | 13:18

لاہور: پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس جاری ہے جس کے آغاز پر ہی ن لیگ کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت جاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے، تحریک انصاف کے عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے درمیان وزارت اعلیٰ کے لیے مقابلہ ہے۔وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کر ان کی گنتی کے عمل سے کیا جارہا ہے تاہم پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کے دوران کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں