غلاف کعبہ تبدیلی کی روح پرور تقریب کل ہوگی
ہر سال وقوف عرفہ کے دن ہی پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔ ایک سوساٹھ ہنر مند اورتکنیکی کارکن یہ خدمت انجام دینگے۔ غلاف کعبہ کسوہ کہلاتا ہے جسے ریشم اور روئی سے تیار کیا جاتا ہے ۔ غلاف پر انتہائی نفاست اور مہارت سے سونے کی تاروں سے قرانی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ یہ کام مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں انجام دیا جائیگا۔ روح پرور تقریب میں گورنر مکہ ، سعودی حکام کے علاوہ مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندے شرکت کرتے ہیں ۔ پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تبرک کے طور پر تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔