وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نامزد کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کئی اہم امور پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جہانگیر ترین اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب پر شرکا سے مشاورت مکمل کی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بنی گالہ سے روانہ ہوگئے۔