جاپان میں شاندار آتش بازی کا سالانہ فیسٹیول

Aug 19, 2018 | 16:31

جاپان کے شہر ناگاﺅکا میں شاندار آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ،آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ موسیقی نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔3روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیولکے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اٹھیں۔ اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔ آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں