ایک غریب شخص کا وزیراعلیٰ بنناپنجاب کی خوش قسمتی ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں,اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں۔ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ ایک غریب انسان وزیراعلیٰ بنا ہے، سب کو مل کر ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ نواز شریف کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہوری عمل خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ہم نے تمام رکاوٹیں عبور کی ہیں ۔پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہے۔تحریک انصاف کے ساتھ مل کر دھرنے بھی دیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ کسی کو ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فارورڈ بلاک کےخلاف ہیں،مسلم لیگ ن نے دس سال میں صوبے کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے۔