کراچی: تھانہ شرہف آباد کے شہید ہیڈکانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

تھانہ شرہف آباد کے شہید ہیڈکانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کراچی:امروز کریم آباد میں فائرنگ سے شہید ہونیوالے تھانہ شریف آباد کے ہیڈ کانسٹیبل عمران ولد قاسم کی نمازہ جنازہ ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ویسٹ خادم حسین رند،ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر محمد رضوان ودیگر پولیس افسران سمیت شہید کے ورثاء واہلیان علاقہ نے شرکت کی۔