بھارت میں ملسمانوں پر زمین تنگ ، ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں ، مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل:گدی نشین درگاہ اجمیر شریف
درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں,درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چستی نے بھارت کے مسلمانوں سے اتحاد قائم کرنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق سیکولر بھارت کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار نے ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر زمین تنگ کرتے ہوئے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلوخان قتل کیس کے تمام ملزمان کوبری کردیا گیا، اگر ملوث افراد کو بے گناہ ہیں تو اس کا مطلب بھوتوں نے پہلو خان کو قتل کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے تحت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والے پہلو خان کے قاتلوں کی بھارتی عدالت سے رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟,درگاہ اجمیر شریف کے خادم نے مضطرب لہجے میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ جہاں قاتل آزاد اور مقتول کے غمزدہ لواحقین گرفتار ہو رہے ہیں، کیا پہلو خان کو آسمان سے بھوتوں نے آکر قتل کیا تھا؟ جو چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا ؟ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مقتول کے دونوں بیٹوں کو گائے کی اسمگلنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا۔