بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ
دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کردی ہے، اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 سے 24 گھنٹوں میں پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا، ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہوسکتا ہے۔ بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دئیے ہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب، قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا، بھارت نے سرکاری طور پر ابھی تک اطلاع نہیں دی ہے۔