سوڈان میں کئی ہفتوں سے جاری مظاہرے ختم، فوج کے ساتھ سمجھوتا
سوڈانی فوج اور جمہوریت پسند مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد حکومت سازی کا متفقہ سمجھوتا طے پاگیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل فوج اور سویلین کے درمیان اقتدار کی منتقلی سے متعلق معاہدے طے پایا تھا، تاہم مظاہرین کے ساتھ سمجھوتا مزید جانی نقصان کے خاتمے کا سبب ہے۔ سوڈان میں فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح برہان اور مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے لیڈر محمد نجی العاصم نے اس سمجھوتے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ فریقین کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے تحت فوجی اراکین اور سویلین قیادت پر مشمل ایک بااختیار کونسل تین برس سے زائد عرصے تک حکمران رہے گی اور اُس کے بعد پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اکیس ماہ تک حکومت کی سربراہی فوج کے پاس رہے گی اور پھر اٹھارہ ماہ تک سویلین قیادت برسراقتدار آے گی۔