آج انسانی ہمدردی کاعالمی دن منایاجارہاہے
آج (پیر) انسانی ہمدردی کاعالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصد دنیا کومحفوظ اوربہترمقام بنانے میں انسانی ہمدردی کی خواتین کارکنوں کے قابل تعریف کردارپرانہیں خراج تحسین پیش کرناہے۔ خواتین کارکنوں کے حوالے سے رواں سال یہ مہم اُن کے اس کردارکی معترف ہے جو انہوں نے بین الاقوامی قانون کے تحت انسانی ہمدردی کے عالمی نظام کے استحکام اورشہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں ادا کیاہے۔