ایران کے تیل برداربحری جہاز کو جبل الطارق سے روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی
ایران کے تیل برداربحری جہاز کو جسے جبل الطارق میں روک لیاگیاتھا وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبل الطارق کے حکام نے تیرہ کروڑڈالرمالیت کا خام تیل لے جانے والے زیرقبضہ ایرانی آئل ٹینکر کو نہ چھوڑنے کی امریکی درخواست مسترد کردی ہے۔امریکہ نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ ایرانی آئل ٹینکریورپی یونین کی طرف سے شام پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔