ڈونلڈٹرمپ مشرق وسطیٰ کیلئے نئے امن منصوبے کااعلان کریں گے
صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے بعدمشرق وسطیٰ کیلئے نئے امن منصوبے کااعلان کریں گے جوامریکی صدر کے اعلیٰ مشیر Jared Kushner نے وضع کیاہے۔ اسرائیل میں عام انتخابات اگلے مہینے کی سترہ تاریخ کو ہوں گے۔مجوزہ امریکی منصوبے کے مطابق خطے میں قیام امن کی کوششوں کے تحت فلسطینیوں، اردن، مصر اورلبنان کی ترقی میں مدد دینے کے لئے پچاس ارب ڈالرخرچ کئے جائیں گے۔