جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 3سال کے لیے آرمی چیف مقرر
پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 3 سال کیلئے پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا ہے۔