شرجیل خان نےغیرمشروط معافی مانگ لی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات آج لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا۔ شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا۔ شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کیساتھ ایک نشست رکھنی ہوگی۔شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ شرجیل خان کا کہنا تھا یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گ۔ شرجیل خان نے کہا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ شرجیل خان نے آج ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا۔