پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے آج پشاور میں اپنے دفاتر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ان سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں ' جسٹس صاحبزادہ اسداﷲ ' ' جسٹس وقار احمد ' جسٹس محمد نعیم اورجسٹس احمد علی شامل ہیں۔