جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس خارج
سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خط کے مندرجات ایسے نہیں کہ جج کو عہدے سے ہٹایا جا سکے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس وحید ڈوگر نامی شہری نے دائر کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس خارج کر دیا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میں سے ایک ریفرنس کا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خط کے مندرجات ایسے نہیں کہ جج کو عہدے سے ہٹایا جا سکے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خطوط صرف صدر مملکت کیلئے ہی تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰ اپنے سسر اور بیٹی کی علالت کے باعث بھی دباؤ میں تھے۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس وحید ڈوگر نامی شہری نے دائر کیا تھا۔