وزیراعظم کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکر لاحق ہے، شبلی فراز
اسلام آباد: (18 اگست 2020) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کچھ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکر لاحق ہے۔ پنجاب میں جولائی کے مہینے میں چینی کی مقدار میں بہت کمی دیکھی گئی۔ جولائی میں کچھ ٹرکس کو دیکھا گیا کہ وہ چینی کی نقل و حرکت کررہے ہیں۔ چینی کی نقل و حرکت دیکھی تو کارروائی پر کچھ ملز سے چینی برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو بریف کیا گیا۔