سندھ حکومت نے نویں جماعت تک سکولز کھولنے کی مخالف کر دی
سندھ حکومت نے نویں جماعت تک سکولز کھولنے کی مخالف کر دی۔ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا سے چھٹکارا پائے بغیر جلد بازی میں فیصلے نہ کئے جائیں، صرف میٹرک، انٹر اور جامعات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کی نادانی کی وجہ سے کورونا پورے معاشرے میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا 14 سال سے بڑے سٹوڈنٹس کو سمجھایا جا سکتا ہے، چھوٹے بچوں کو سوشلائز کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ چھوٹے بچے اپنا ناک، منہ اور آنکھیں بار بار چھوتے ہیں، اس طرح بچے اپنے گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔