محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات ہوگا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوکراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔