پنجاب میں دس ملین ٹری پلا نٹیشن پروگرام کے اہداف کی تکمیل ممکن بنائیں گے:سبطین خان
وزیر جنگلا ت پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں دس ملین ٹری پلا نٹیشن پروگرام کے اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری جنگلات کے رقبہ پر شجر کاری کے علا وہ عوام الناس کے تعاون سے ہر سیکٹر میں زیا دہ سے زیا دہ درخت لگا نے کیلئے کو شاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس انقلا بی پر وگرام کی تکمیل اور پنجاب و پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا نے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے میں ایجو کیشن سیکٹر اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میانوالی میں اس حوالہ سے منعقدہ جائز ہ اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء اور سی ای او ایجو کیشن و دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیا ء نے وزیر جنگلات پنجاب کو شجرکاری اہداف کی تکمیل کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر جنگلات پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جا نب سے کی گئی شجرکاری کی مانیٹر نگ کو یقینی بنا یا جا ئے اور ایجو کیشن سیکٹر سمیت تما م سیکٹر میں زیا دہ سے زیادہ شجر کاری کروائیں۔انہوں نے سی ای او ایجو کیشن وزیر آغا کو ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز سے مل کر سکولوں اورکالجز میں زیا دہ سے زیا دہ شجرکاری کو ممکن بنا یا جا ئے اورپو دے لگوانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت پر بھی خصوصی تو جہ دی جا ئے۔