چائیلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ مہم,240بچے برآمد، 200 سے زائد مقدمات درج
ڈاریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن لاہور ضیغم عباس مظہر نے چائیلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ مہم کے دوران 240بچوں کو برآمد کرکے مختلف تھانوں میں 200 سے زائد مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ڈائیریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن صیغم عباس مظہر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ سیکریڑی لیبر پنجاب عامر جان خان اور ڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چوہدری کے حکم پر چائیلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔جس کے دوران فیروز پور روڈ۔وحدت روڈ۔گارڈن ٹاؤن۔مسلم تاؤن سمیت مختلف علاقوں میں واقع فیکٹریوں اور کارخانوں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔جس میں 200 سے زیادہ فیکٹریوں اور کارخانوں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں کے مالکان کے خلاف۔ مالکان کے خلاف بچوں سے مشقت لینے پر مقدمات درج کروائے گئے اور ان فیکٹریوں۔ بھٹوں،کارخانوں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں سے 240سے زاہد نوعمر بچوں کو مشقت کرتے ہوئے برآمد کیا گیا ہے۔