پی آئی اے کی پرواز کابل میں پھنسے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی
: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ کابل میں پھنسے مسافروں کو لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں۔ ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی کی پرواز صبح سات بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی۔ترجمان کے مطابق پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوی ایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ رابطے میں رہی۔ ترجمان کے مطابق پرواز میں پاکستانیوں، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ مسافروں کی ایئرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے کے پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے انتظامات کیے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا