بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 59 زخمی
پنجاب کے وزیر داخلہ راجا بشارت کا کہنا ہے کہ بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور59 زخمی ہوگئے۔ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔راجا بشارت نے کہا کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو شہر کے وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا صبح 10 بجے ہوا، رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔