طالبان نے دیواروں پر لگے خواتین ماڈلز کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر دیا
کابل :طالبان نے کابل میں بیوٹی سیلون کے باہر خواتین ماڈلز کی تصاویر پر سیاہ رنگ سے اسپرے کردیا ۔ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد روز نئے قوانین اور ضابطہ کار وضع کیے جارہے ہیں اور اسی تناظر میں گزشتہ دنوں طالبان جنگجوؤں نے دیواروں پر لگے تمام خواتین ماڈلز کے پوسٹرز ہٹا دیے تھے۔اب اس حوالے سے مزید کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کئی بیوٹی پارلرز اور سیلون کے باہر لگے پوسٹرز پر خواتین ماڈلز کے چہروں پر اسپرے کیا گیا ہے تاکہ ان کا چہرہ چھپایا جاسکے۔