پاکستان کی شمولیت اور مدد کے بغیر طالبان سے مذاکرات ممکن نہیں۔ حامد کرزئی
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں ہوسکتی جب تک ان کا کوئی حقیقی نمائندہ سامنے نہیں آجاتا، شدت پسندوں کی پاکستان میں موجودگی کے باعث امن مذاکرات میں اسلام آباد کا اہم کردار ہے۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان امریکا کےساتھ دیرپا شراکت داری کا خواہش مند ہے اور امریکی افواج کے کچھ عرصے قیام کے لیے واشنگٹن سے بات چیت جاری ہے۔