بہت سے لوگ جماعت میں شامل ہورہے ہیں لیکن انہیں عہدہ صرف اور صرف میرٹ پر ہی ملے گا۔ عمران خان
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک جبکہ عدلیہ کو مکمل آزاد ہونا چاہیے۔ امریکہ کی جنگ میں شرکت کرنے سے پاکستان آج خود حالت جنگ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے سیاست کو میراث بنالیا ہے جس میں وہ اپنے بچوں کو آگے لارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک کے بڑے بڑے سکینڈل پکڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد ملک میں حکومت بنا کر اصلاحات لانا ہے۔ مختلف حکومتوں میں سیٹیوں کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے سودے بازی نہیں کی۔ اس سے قبل مسلم لیگ قاف کے رہنما غلام سرور،جمال لغاری، اویس لغاری، جہانگیر ترین سمیت تیس سیاسی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک تباہ ہورہا ہےعوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔