دنیابھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پر، سانتا کلاز نے برازیل میں بچوں کو کرسمس کے تحائف دیئے اور ان کے ساتھ خوشی منائی۔
ریوڈی جنیرومیں سانتا کلاز مستحق بچوں کو کرسمس کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کے پاس پہنچ گیا،سانتاکلاز کو اپنے درمیان پاکربچے خوشی سے جھوم اٹھے، انہوں نے سانتا کلاز کے ساتھ خوب مزے کئے ، اس موقع پرسانتا کلازنے بچوں میں کرسمس کے تحائف اور چاکلیٹس بھی تقسیم کیں، ریوڈی جنیرو میں ہونے والی اس خصوصی تقریب کا انعقاد مقامی حکومت اور پولیس کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔