پولیو ورکرز پر حملوں کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں اپنے فیلڈ اسٹاف کو کام سے روک دیا ہے۔

پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے باعث عالمی ادارہ صحت نے اپنے فیلڈ اسٹاف کو کام بند کرنے کی ہدایت کردی۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ فیلڈ اسٹاف اگلے احکامات جاری ہونے تک کام بند رکھیں۔ خیبرپختونخوا کے شہروں چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ میں آج ہونے والے حملوں میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ روز چارخواتین ورکرز حملوں میں ماری گئی تھیں۔