ملک الیکشنز کی تاخیر کامتحمل نہیں ہوسکتا، فوری انتخابات ہی ملکی مفاد میں ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ فوری اور بروقت انتخابات ہی ملکی مفاد میں ہیں۔ نگران حکومت کا دورانیہ ایک سال تک نہیں ہو سکتا، احتساب کرنا آئندہ منتخب حکومت کا کام ہے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، انہوں نےپنجاب حکومت سےمطالبہ کیاکہ بارہ ایکڑتک کےکاشت کاروں کومفت بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انکا بس چلے تو وہ بھارت کی طرح کاشتکاروں کو مفت بجلی فراہم کریں۔ ارباب غلام رحیم کی نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ لوٹوں کی نہیں ٹونٹیوں کی بات کی جائے۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پولیومہم کے دوران خواتین ورکرز کو قتل کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہی کی وجہ سے ہمارے ملک میں آج پولیو کیسز بیس ہزار سے کم ہو کر صرف پچاس رہ گئے ہیں۔