باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ۔ وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حملے دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا ۔ جہاں سکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے ۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے باجوڑ ایجنسی واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ بوکھلاہٹ کا شکار دہشتگرد ڈر کر بھاگ رہے ہیں اور بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں ۔