پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ متعدد طالبان داعش میں شامل ہوچکے ہیں،
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد طالبان کی مذمت ان کے نام سے ہونی چاہیےافواج پاکستان اور ان کی قیادت بہادری سےدہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہے،، دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،دہشتگردی میں ملوث مجرم پر کسی طرح کا رحم نہیں کیا جاسکتاپشاور میں سکول میں جس طرح بچوں کو قتل کیا گیایہ کارروائی داعش کی لگتی ہےرحمان ملک کا کہنا تھا کہ اب دہشتگردی افغانستان سے ہورہی ہےافغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان سے تعاون کرنا اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے اس کے لیے جن دہشتگردوں کو مانگا گیا ہے،افغانستان کو چاہیے کہ انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائےان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور طالبان کو سب سے پہلے ظالمان کا نام دیا گیااس کے علاوہ سوات اور مالاکنڈ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا