پشاور میں ننھے بچوں پر بزدلانہ حملے کی جہاں دنیا بھر میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے وہیں ممبران پنجاب اسمبلی بھی بہت دکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں موجود دہشت گردوں کو فی الفور پھانسی دی جائے۔
پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں بچوں کی شہادت کے واقعہ نے جہاں قوم کو خون کے آنسو رلا دیا ہے، وہیں یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز ہے۔ ساری قوم کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے ممبران بھی غم زدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گرفتار بھیڑیوں کو کیوں تختہ دار پر نہیں چڑھایا جا رہا۔