امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان سے قریبی رابطے میں ہیں۔ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کی شناخت مشکل ہے۔ دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا پشاور کے اسکول پر شدت پسندوں کے حملے کے بارے میں کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، لیکن ابھی حملے میں ملوث شدت پسندوں کی شناخت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا افغانستان سے رہا ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے لطیف محسود کے حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا پشاور سانحے پر حکومتِ پاکستان کو مدد کی پیش کش کی ہے اور قریبی رابطے جاری ہیں