لاہور کے جناح باغ میں جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی علامہ ابتسام الہی کا کہنا ہے کہ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو سامنے لائیں تاکہ قوم کو اصل حقائق معلوم ہوسکیں
جناح باغ میں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ سرد موسم کے باوجود بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ افسوس ناک سانحے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے گھناؤنا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے، حکومت واقعے میں ملوث لوگوں کو سامنے لائے تاکہ قوم کو اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر واقعے کو طالبان کے ساتھ جوڑ دینا امریکی سازش کا حصہ ہے جس کو قوم کسی قیمت پر قبول نہیں کرے۔ آرمی چیف اصل مجرموں کے بارے میں قوم کو بتائیں۔