نیپرا نےبجلی کےنرخ دوروپےستانوے پیسےفی یونٹ سستا کرنےکی منظوری دےدی ہے،نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ نومبرکےلئےکی گئی۔
سنٹرل پاوورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سےنیپرا کودی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ماہ نومبر کے دوران فرنس آئل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونےسےبجلی کی فی یونٹ لاگت چارروپے انچاس پیسے رہی جوریفرنس قیمت سےدو روپےبانوے پیسے فی یونٹ کم ہے، اس لئےریلیف عوام کو فراہم کیا جائے،نیپرا نےسماعت کے بعد نرخوں میں دو روپےستانوے پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین پرنہیں ہو گا۔ عوام کویہ ریلیف آئندہ بلوں میں دیا جائےگا،عوام کو مجموعی طور پربجلی سستی ہونےسے سترہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔