سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ دھند میں بھی اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ صبح کے وقت لاہور حد نظر صف تھی موٹر وے پر ٹریفک رات سے لے دوپہر تک معطل رہی
سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ،،بالائی پنجاب میں پشاور سے لے کر راولپنڈی تک کل رات دس بجے سے دوپہر تک دھند کا راج رہا ،لاہور تا اسلام آباد موٹر وے کا ایم ٹو سیکشن شدید دھند کے باعث بند کرنا پڑا ،،لاہور آنیوالی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں اور انہیں دیگر شروں کی جانب موڑنا پڑا ،،سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ،، چند گز سے زیادہ آگے دیکھنا ممکن نہیں تھا لوگوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں ، لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں سورج نکلے اڑتالیس گھنٹے ہو چلے ہیں ،،کاروباری مراکز میں بھی لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ۔ بارش نہ ہونے کے باعث نزلہ، زکام سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ دوسری طرف گندم کی فصل پر دھند کے مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔