ہری پور میں ضلع کونسل کے رکن جاوید خان جدون قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے

Dec 19, 2015 | 14:36


مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید خان جدون
ایک کیس کے سلسلے میں کچہری گئے جہاں گھات لگائے شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو آلہٰ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم وکیل کے لباس میں ملبوس تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں جاوید خان جدون کے دو ساتھی بھی شدید زخمی ہو گئے۔ جاوید خان جدون ہری پور کے ضلعی ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ جاوید خان جدون نے کچھ روز قبل ہی ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو اپنی جان کوخطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ لیگی رہنما پر رواں سال مئی میں بھی حملہ کیا گیا، جس میں  ان کے پانچ گارڈ اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے،،، حملے میں جاوید خان جدون زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں